اشتہار

امریکا:13 سالہ لڑکے کا اپنے 4 سالہ بھائی کو قتل کرنے کا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کی ریاست ورجینیا میں 13 سالہ لڑکے نے اپنے 4 سالہ بھائی کا دم گھونٹ کر قتل کرنے اعتراف کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورجینیا پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے ایک 13 سالہ بچے کو گرفتار کیا ہے جس نے مبینہ طور پر گزشتہ سال اگست میں اپنے 4 سالہ بھائی کا دم گھونٹ کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ڈین ویل پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کے افسران کو گزشتہ سال اگست میں فون پر اطلاع ملی تھی کہ ایک بچہ کمرے سے ملا ہے جس کی نبض اور سانس نہیں چل رہی تھی۔

- Advertisement -

پولیس اطلاع پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور بچے کو سووا ہیلتھ سینٹر اور بعد ازاں دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 

پولیس کے مطابق اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ایک 13 سالہ بچے کو شہر سے باہر ایک مقام سے گرفتار کیا ہے جس نے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس نے کیس کی مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور مذکورہ قتل کیس زیر سماعت ہے اور اس کے فیصلے تک نوعمر ملزم کو بچوں کی جیل میں رکھا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں