پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

امریکا کا عمران خان کی نااہلی پر تبصرے سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محکمہ خارجہ نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم کو الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے سوال پر اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا پاکستانی کی اندرونی سیاست میں خود کو شامل نہیں کرے گا، ہم پاکستانی سیاسی نظام اورعدالتوں کے درمیان معاملات میں نہیں پڑیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم عمران خان کو نا اہل قرار دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 95 کے حلقہ کی نشست کو خالی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں