اشتہار

’امریکا نے 200 ملین ڈالر سیلاب متاثرین کیلئے دیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی سفیر ڈونلڈبلوم نے کہا ہے کہ 200 ملین ڈالر 2022 میں سیلاب متاثرین کیلئے دیئے اور امریکا پاکستان کی مدد کرتا رہےگا۔

لاہور چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی بحران، انفرااسٹرکچر کے فقدان سمیت کئی چیلنجز کا سامناہے، 7ماہ کے دوران سینئر پاکستانی حکام اور کاروباری افراد کیساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستانی معاشی ماہرین سے بھی ملاقاتیں کی ہیں یوایس مشن اورحکومت مسلسل رابطے میں ہے پاکستان امریکا بزنس کونسل کاروباری خواتین کو پروموٹ کرنے کیلئےکوشاں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو امریکا میں بہت پذیرائی ملی ہے امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے پاکستان کوبہت سےمسائل کاسامناہے امریکا پاکستان کےمسائل سےتدارک کے لئے مشاورت کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی تاجروں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے اس کو بھی دیکھ رہے ہیں، آئی ایم ایف اور ورلڈبینک کیساتھ معاملات پر پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں توانائی اور قدرتی آفات کے مسائل سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں جب کہ خواتین کی معاشی خودمختاری کےلئے ہر ممکن امداد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں