تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اسلحہ پر پابندی کیلئے امریکی عوام سراپا احتجاج، ملک بھرمیں مظاہرے جاری

واشنگٹن : امریکی عوام اسلحہ کی روک تھام کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، ملک کے طول عرض میں مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے اس تحریک کا نام ‘اپنی زندگیوں کے لیے مارچ’ رکھا ہے۔

امریکہ میں اس کا آغاز اس وقت ہوا جب گذشتہ ماہ فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں17افراد مارے گئے تھے۔

ملک بھر میں800 کے قریب ایسے ہی احتجاجی مظاہروں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جب کہ لندن، جنیوا، سڈنی، ٹوکیو اور ایڈنبرا میں بھی اظہارِ یکجہتی کی خاطر مظاہرے ہو رہے ہیں۔ نیویارک سے لے کر الاسکا تک چھوٹے بڑے شہروں میں سینکڑوں احتجاجی جلوس نکالے گئے ہیں۔

دارالحکومت کے پینسلوینیا ایوینو میں ہونے والے جلسے میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں بچے اور نوجوان زیادہ تھے۔ انہوں نے جو پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان پر لکھا تھا اسلحہ نہیں، بچوں کو بچاؤ، اور کیا اب میری باری ہے؟

آریانا گرینڈ، مائلی سائرس اور لن مینوئل میرانڈا جیسے مقبول گلوکاروں نے امریکی کانگریس کی عمارت کے باہر گیت گائے۔ بیچ بیچ میں تقریریں بھی ہوتی رہیں، طلبہ نے پرجوش انداز میں لوگوں سے خطاب کیا۔

یاد رہے کہ مرجوری کے اسٹون مین ڈوگلس اسکول میں 2012 سے اب تک کا خوفناک ترین قتل عام ہے جس میں ملزم نے17افراد کو قتل کیا تھا۔

عدالت کو دی گئی رپورٹ کے مطابق کروز نے پولیس کو بیان دیا تھا کہ’اس نے اسکول میں داخل ہوتے ہی طالب علموں پرفائرنگ شروع کردی اور وہاں سے فرار ہوگیا۔

امریکی سیکیورٹی ایجنسی ایف بی آئی نے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ سال اس حملے کے حوالے سے انہیں ممکنہ خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔  

Comments

- Advertisement -