اشتہار

کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے ، کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

- Advertisement -

امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا کا قابل قدر شراکت دار ہے، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ، ہمارے مفاد کے لیے خوشحال، جمہوری پاکستان اہم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لئے اہم ہیں اور پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لئے بھی خطرہ ہیں۔

بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ دہلی میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی کی رپورٹ سے آگاہ ہیں، دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں