تازہ ترین

امریکی ارب پتی شخص نے طالبعلموں کیلیے اپنے خزانے کا منہ کھول دیا

امریکا کے ایک ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے طالب عملوں کے لیے اپنے خزانے کا منہ کھول دیا اور ہر ایک کو ایک ایک ہزار ڈالر انعام دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے ایک ارب پتی شخص رابرٹ ہیل نے یونیورسٹی آف میسا چوسیٹس سے گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ کو ایک ایک ہزار ڈالر انعام دیا۔ یہ انعام حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد ڈھائی ہزار تھی۔

رپورٹ کے مطابق رابرٹ ہیل کی جانب سے یونیورسٹی کے 2500 طلبہ میں رابرٹ ہیل کی جانب سے نقد رقم کے لفافے تقسیم کیے گئے۔ ہر طالبعلم کو دو لفافے دیے گئے جن میں پانچ پانچ سو ڈالر تھے۔ ایک لفافہ طالبعلم کیلیے تھا اور ایک لفافہ کسی مستحق شخص یا خیراتی تنظیم کو دینے کے لیے دیا گیا تھا۔

اس موقع پر دریا دل رابرٹ ہیل نے کہا کہ یہ مشکل حالات ہیں، آپ لوگ کامیاب ہوگئے ہیں اس کا جشن منائیں گے، آپ نے مشکلات پر قابو پایا اور یہ آسان کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم آپ پر فخر کرتے ہیں اور آپ کے ساتھ اس خوشی میں شامل ہونا چاہتے ہیں، ہم آپ کو دو تحفے دے رہے ہیں، ایک آپ کیلیے ہے اور دوسرا عطیہ کرنے کیلیے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب رابرٹ ہیلز نے طلبہ کو نقد تحائف دیے ہوں، گزشتہ سال مئی میں انہوں نے راکسبری کمیونٹی کالج کے 150 طلبہ کو ہزار ڈالر فی کس رقم دی تھی جب کہ 2021 میں بھی انہوں نے کوئنسی کالج میں گریجویشن مکمل کرنے والے طلبہ کو ایک ایک ہزار ڈالر نقد انعام دیا تھا۔

رابرٹ ہیلز فلاحی کاموں میں سرگرم رہتے ہیں ان کے اثاثوں کی مالیت 5 ارب ڈالر ہے اور اب تک وہ 28 کروڑ ڈالر کینسر ریسرچ، تعلیمی اداروں اور دیگر خیراتی تنظیموں کو عطیہ کر چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -