بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جانب سے دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا جب کہ وفد نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر گہرے رنج وغم اور متاثرہ خاندانوں سے دلی افسوس کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ روایتی باہمی رابطے استوار رکھنے کا خواہاں ہے اور کثیرالنوعیت تعلقات کا فروغ چاہتا ہے،آرمی چیف نے بطور گلوبل پارٹنر امریکی تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران امریکی وفد نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں