جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

’رچرڈگرینل یا امریکی دباؤ کا بانی پی ٹی آئی کے ٹرائل پر کوئی اثر نہیں ہو گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرین کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مطالبے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گرینل آجائے یا کوئی اور ہمیں کوئی فکر نہیں، پاکستان اللہ کے نام پر بنا ہوا ہے کوئی پاکستان کےگریبان پر ہاتھ ڈالے تو پھر اس کو جواب بھی مل جائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’خبر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ رچرڈ گرینل کا امریکا کی سیاست میں پہلی مرتبہ نام سنا ہے گرینل کو نامزدگی سے پہلے جانت اتک نہیں تھا، کیا رچرڈگرینل ٹرمپ انتظامیہ میں اثرورسوخ رکھتے ہیں؟ رچرڈ گرینل اہم آدمی ہونگےلیکن وہ امریکی سطح پر ہوں گے ان کا پاکستان سے متعلق اہم کردار نہیں ہو سکتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں بھی امریکی دباؤ آتے رہے ہیں اور پاکستان نے جواب بھی دیا ہے رچرڈ گرینل یا امریکی دباؤ کا بانی پی ٹی آئی کےٹرائل پر کوئی اثر نہیں ہو گا، پاکستان نےماضی میں بڑی مشکلات دیکھی ہیں پاکستان نے بہت سی چیزوں پر اسٹینڈ لیا ہے اور پابندیوں کا سامنا کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل

- Advertisement -

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کیساتھ ہمارےتعلقات بالکل ٹھیک ہیں اس میں کچھ غلط نہیں، ٹرمپ انتظامیہ میں ایسےحالات نہیں دیکھتاکہ پاکستان کےمفادات کوخطرہ ہو، ایک شخص کے بیانات کو اہمیت دی جارہی ہے جو امریکی کابینہ کا ممبر بھی نہیں، کچھ لوگ ذاتی حیثیت میں بیانات دے رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی اسرائیلی اثاثہ ہے اور اسرائیلی لابی کا امریکا میں اثر ورسوخ ہے بانی پی ٹی آئی کاٹرائل قانون کے مطابق ہو گا، دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا جو ممالک پاکستان پر تنقید کر رہے ہیں ان کا اپنا کیا کردار ہے، غزہ میں 45 ہزار لوگ شہید ہو گئے اور یورپی ممالک کا ضمیر تک نہیں جاگا، یورپی ممالک کا غزہ پر ضمیر نہیں جاگا لیکن پاکستان میں ایک شخص کی قید پر ضمیر جاگ گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں