تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

پاکستان دہشتگردوں کومحفوظ ٹھکانے دینا بند کرے، امریکہ

واشنگٹن : امریکہ کے سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں لیکن پاکستان کودہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے دینا بند کرنا ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کھل کر پاکستان کی مخالفت اور بھارت کی حمایت میں سامنے آگیا، امریکی وزیرخارجہ نےسارے الزامات کا پلندہ پاکستان پرڈال دیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد امریکی وزیرخارجہ نے بھی پاکستان پرالزام تراشیاں شروع کردیں۔

واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ ریکس ٹیلرسن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بےپناہ قربانیاں دیں، پاکستان کےشہری وفوجی بڑی تعداد میں دہشت گردی کانشانہ بنے ہیں۔

دہشت گردی کےخاتمے کیلئے پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہیں، اس کیلئے پاکستان کودہشت گردی سےمتعلق حکمت عملی تبدیل کر تے ہوئے دہشت گردوں کو محفوظ ٹھکانے دینا بند کرنا ہونگے، پاکستان طالبان اور دیگرشدت پسند گروپوں کو پناہ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی پاکستان کے اپنے مفاد میں ہے کیونکہ طالبان کسی وقت بھی پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ بن سکتےہیں۔

ریکس ٹلرسن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی پر فکرمند ہیں، خطرہ ہے کہ پاکستان کے جوہری ہتھیار دہشتگردوں کے ہاتھ نہ آجائیں۔


مزید پڑھیں: امریکہ نے پاکستان کو اربوں ڈالر دیئے، نتائج چاہئیں، ٹرمپ


 انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق پاکستان کا کردار اہم ہے، پاکستان کو خطے کے مفاد کی خاطر اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ دھمکیاں نہ دے، ہم مسلمان اورپاکستانی ہیں، آصف زرداری


 انہوں نے کہا کہ افغان فورسز کی تربیت کاعمل جاری رکھیں گے، افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوتےہی دیگر آپشن پر بھی غور کرینگے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -