تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

شمالی کوریا نے ’’امریکی فوجی‘‘ کو پکڑ کر جیل میں ڈال دیا

شمالی کوریا نے امریکی فوجی کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا ہے اسے جنوبی کوریا سے سرحد پار کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ ایک امریکی فوجی بدھ کو بغیر اجازت کے سرحد عبور کرکے شمالی کوریا کی حدود میں داخل ہوا جس کو وہاں کے سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کے مطابق مذکورہ فوجی حملے کے الزام میں اس سے قبل جنوبی کوریا کی ایک جیل میں تقریباً دو ماہ تک قید کاٹ چکا ہے اور 10 جولائی کو ہی اس کو رہا کیا گیا تھا۔ کنگ سے ستمبر 2022 میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کی گئی تھیں لیکن اس وقت انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ کنگ نچلے درجے کا فوجی ہے جس کو تادیبی وجوہات کی بنا پر امریکا لے جایا جا رہا تھا، لیکن وہ ہوائی اڈے سے نکل کر ٹور گروپ میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اس معاملے سے متعلق علاقے میں اقوام متحدہ کی فوجی کمان نے کہا کہ مذکورہ فوجی جوائنٹ سیکورٹی ایریا اورینٹیشن ٹور پر تھا اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے شمالی کوریا کی فوج کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس حوالے سے امریکی فوج کے ترجمان کرنل آئزک ٹیلر کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی کی ٹریوس کنگ کے نام سے شناخت ہوئی ہے جو 2021 سے امریکی فوج میں ہے اور اس نے جان بوجھ کر بغیر اجازت سرحد پار کی۔

پینٹاگون کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے صحافیوں کو بتایا کہ واشنگٹن صورتحال کی قریبی نگرانی اور تحقیقات کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -