پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

امریکی عوام نے مہنگائی کو ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: عالمی سطح پر جاری مہنگائی کی لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور امریکا جیسے امیر ممالک کے عوام بھی اس پر پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے نیا سروے جاری کیا گیا ہے، جس میں امریکی عوام سے ملک کے سب سے بڑے مسائل کے حوالے سے سوال کیا گیا، سروے میں 70 امریکی عوام نے مہنگائی کو اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

سروے رپورٹ کے مطابق ری پبلکن پارٹی کی جانب جھکاؤ رکھنے والے 84 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو بڑا مسئلہ قرار دیا، جبکہ ڈیموکریٹس کی جانب جھکاؤ رکھنے والے 57 فیصد شہریوں نے مہنگائی کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا میں شیر خوار بچوں کے پاؤڈر دودھ کی قلت کیوں ہوئی؟

خیال رہے کہ امریکہ میں اپریل میں مہنگائی کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، افراط زر 8.3 فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ اشیائے خوردونوش سے لیکر گھر کے کرائے تک سب کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں