کراچی : امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے دعویٰ کیا کہ میں نے لڑکے سےآن لائن شادی کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے 19 سالہ لڑکےکی محبت میں مبتلا ہوکرامریکہ سے آنے والی امریکی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجھے نیچا دکھانا اور گھر بھیجنا چاہتے ہیں۔
اونیجا کا کہنا تھا کہ پیسوں کیلئے شادی نہیں کرتی، مجھے پیسے نہیں چاہیے میرے پاس پیسے ہیں، میں نے لڑکے سے آن لائن شادی کی تھی۔
خیال رہے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو نے گارڈن میں واقع پاکستانی لڑکے ندال میمن کے گھرپر دھرنا دے دیا تھا اور فلیٹس کے پارکنگ ایریا میں کرسی ڈال کر بیٹھ گئی تھی۔
اونیجا اینڈریو کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے اپنی محبت حاصل کئے بغیر نہیں جاؤں گی۔
پولیس حکام کا کہنا تھا خاتون لڑکے سے ملاقات اور ہر ہفتے 5 ہزار امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کررہی ہے۔
مزید پڑھیں : محبت میں دھوکا کھانے والی امریکی خاتون کا ہر ہفتے 5 ہزار ڈالر کا مطالبہ
خیال رہے امریکی خاتون کو کراچی آئے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور وہ اپنی محبت کی تلاش میں ہیں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے انہیں واپس جانےکا ٹکٹ بھی کروایا، جہاز میں بٹھایا گیا لیکن وہ بہانےبناکرآف لوڈ ہوگئیں اور ندال میمن کے فلیٹ تک پہنچ گئیں۔
امریکی خاتون کا ویزہ ختم ہوگیا تھا، جس پر حکومت کو کچھ دنوں کےلیے ان کا ویزہ بڑھانا پڑا۔