تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

امریکی شہری سینیٹائزر پینے سے گریز کریں کیونکہ۔۔ ادارے نے خبردار کردیا

واشنگٹن: امریکا میں سینیٹائزر پینے سے چار شہری ہلاک ہوگئے جبکہ تین کی بینائی بالکل چلی گئی۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیماریوں پر قابو پانے اور ان کی روک تھام کے امریکی مرکز (سی ڈی سی) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ سینیٹائزر پینے سے گریز کریں کیونکہ ایسا کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

سی ڈی سی نے کہا کہ ’15 کے قریب شہریوں نے شراب نہ ملنے پر الکحول سے تیار ہونے والا سینیٹائزر پیا جس کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوئی اور پھر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا‘۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے دو شہروں نیو میکسیکو اور ایریزونا میں مئی اور جون میں شہریوں نے سینیٹائزر پیا تھا۔ جن میں سے اب تک چار افراد ہلاک اور تین بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارت، شراب نہ ملنے پر سینیٹائزر پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 38 ہوگئی

امریکا کے محکمہ خوراک و ادویات (ایف ڈی اے) نے میتھانول سے تیار ہونے والے سینٹائزر کی منظوری نہیں دی مگر پھر بھی بازار میں ان کی فروخت جاری تھی۔

سی ڈی سی کے مطابق ’محکمہ خوراک نے الکحل سے تیار ہونے والے سینیٹائزر کو فروخت کرنے کی اجازت دی تھی مگر کچھ کمپنیوں نے میتھانول والے سینیٹائزر بھی بنائے جس کی وجہ سے شہریوں کو بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا‘۔

سی ڈی سی کے حکام کا کہنا تھا کہ ’اگر سینیٹائزر میں میتھانول شامل نہیں ہوتا تو شہریوں کی بینائی متاثر نہیں ہوتی اور اُن کی اموات کا خطرہ بھی کم تھا‘۔

Comments

- Advertisement -