ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

ایران میں مزید 2 مظاہرین کی پھانسی پر امریکا کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف مظاہروں میں گرفتار مزید دو مظاہرین کی پھانسی پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف مظاہروں میں گرفتار مزید دو مظاہرین کی پھانسی پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا ہے اور ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ ہم ایران کی جانب سے محمد مہدی کرامی اور محمد حسینی کو پھانسی دینے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ یہ پھانسیاں حکومت کی احتجاج کو دبانے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ ہیں۔ ہم ایران کے وحشیانہ کریک ڈاؤن پر جواب دہی کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ایران میں حجاب معاملے پر لڑکی مہسا امینی کی زیر حراست موت کے خلاف مظاہروں کے دوران سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں گرفتار 22 سالہ محمد مہدی کراچی اور 20 سالہ محمد حسینی کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران: حجاب معاملے پر احتجاج پر گرفتار مزید 2 نوجوانوں کو پھانسی

اس سزا پر عملدرآمد کے بعد ایران میں جاری مظاہروں کے الزام میں موت کی سزا پانے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں