تازہ ترین

ایران: حجاب معاملے پر احتجاج پر گرفتار مزید 2 نوجوانوں کو پھانسی

ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کیخلاف مظاہروں کے دوران پیرا ملٹری فورس کے اہلکار کے قتل کے جرم میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال ایران میں حجاب کے معاملے پر زیر حراست لڑکی مہسا امینی کی موت کے خلاف شدید احتجاج جاری رہا اور دنیا بھر میں موضوع بحث بھی بنا رہا۔ اس دوران کئی لوگوں کی گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوئیں ان میں دو کو گزشتہ سال ستمبر میں موت کی سزا بھی دی گئی تھی۔

نئے سال کے آغاز پر اسی احتجاجی سلسلے میں سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے جرم میں گرفتار 22 سالہ محمد مہدی کراچی اور 20 سالہ محمد حسینی کو گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی۔ اس طرح ایران میں جاری مظاہروں کے الزام میں موت کی سزا پانے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ایران :تہران میں 400 مظاہرین کو10 سال تک قید کی سزائیں

واضح رہے کہ ایران میں جاری مظاہروں کے الزام میں اب تک ہزاروں افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں سے اب تک 14 افراد کو موت کی سزا سنائی جاچکی ہے اور ان میں سے چار افراد کو پھانسی ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -