تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

امین اسلم کا زرتاج گل سے جھگڑےکی خبروں پر ردعمل آگیا

یواین ماحولیاتی کانفرنس میں مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کا زرتاج گل سےجھگڑےکی خبروں پر ‏ردعمل آگیا۔

ملک امین اسلم نےجھگڑے کی خبروں کو بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض فتیانہ کی پبلک ‏اکاؤنٹس کمیٹی میں کی گئی گفتگوجھوٹی ہے فاضل ممبر کا الزام 200 فیصدجھوٹ اور غلط بیانی پرمبنی ہے۔

ملک امین اسلم نے واضح کیا کہ زرتاج گل کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کےباعث واپس آناپڑا تھا جس پر کہا گیا ‏کہ کانفرنس میں پاکستان کےکروڑوں روپےڈوب گئے، گلاسکوکانفرنس پرپاکستان کاایک روپےبھی خرچ نہیں ہوا یہ ‏کانفرنس مکمل طور پر غیرملکی ڈونرز کےتعاون سے ہوئی۔

ماحولیات کانفرنس کے دوران زرتاج گل اور امین اسلم کی لڑائی

امین اسلم نے کہا کہ ریاض فتیانہ کوغلط فہمی کیوں ہوئی سمجھنےسےقاصرہوں حالانکہ ریاض فتیانہ خود بغیر ‏دعوت نامے این جی او اسپانسر پر پہنچے تھے، کانفرنس میں پاکستانی پویلین مصروف ترین مرکزرہا، دنیا بھر کے ‏میڈیا نے پاکستانی پویلین اور کلائمیٹ وژن کو کوریج دی۔

ان کا کہنا تھا کہ 50 کےقریب موسمیاتی تبدیلی وزراسے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں کانفرنس میں امریکی صدر نے ‏پاکستانی کوششوں کو سراہا اور برطانوی وزیراعظم تو خود پاکستانی پویلین تشریف لائے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں ریاض فتیانہ نے ‏انکشاف کیا کہ گلاسکو میں وزیر مملکت زرتاج گل اور مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی امین اسلم کے درمیان لڑائی ‏ہوئی اور زرتاج گل ،امین اسلم کے ساتھ لڑ کر وطن واپس آگئی۔

Comments

- Advertisement -