ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اداکار نعمان حبیب کو عامر نے بولنگ ٹپس دے دیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان حبیب کو فاسٹ بولر محمد عامر نے بولنگ ٹپس دیں جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار نعمان حبیب نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں فاسٹ بولر محمد عامر کی جانب سے بولنگ کرنے کے گُر سکھائے جارہے ہیں۔

اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کرکٹر محمد عامر سے بولنگ کی کلاس لیتے ہوئے۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں محمد عامر انہیں بتارہے ہیں کہ وہ کس طرح گیند پر گرپ رکھتے ہیں اور ان کی رسٹ پوزیشن کس طرح کی ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر ان دنوں قومی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ میں موجود ہیں جہاں انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز 22 مئی سے ہوگا۔

اس سے قبل محمد عامر آئرلینڈ کے خلاف تین میچز کی ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ تھے۔

محمد عامر نے چار سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے کر ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں