اشتہار

پاکستان میں پہلی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا قائم، عامرہاشمی چیئرمین مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ٹیکنالوجی کے میدان میں پاکستان کو آگے بڑھانے کےلیے وزیراعظم نے پہلی اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پاکستانی کو ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھانے کےلیے پہلی ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی قائم کی گئی ہے جس کا پہلے چیئرمین عامر احمد ہاشمی کو مقرر کیا گیا ہے تاہم اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ وزیر اعظم خود ہوں گے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ٹیکنالوجی زونز کا نیٹ ورک بچھانے کی منظوری دیدی گئی، وزیراعظم آج اسلام آباد میں ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کریں گے۔

- Advertisement -

عامر ہاشمی نے کہا کہ ملکی آئی ٹی ایکسپورٹس پندرہ ارب ڈالرز تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے، بڑی آئی ٹی کمپنیوں کو پاکستان لائیں گے، آئی ٹی کمپنیوں کو دس سال ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی گئی ہے۔

عامر احمد ہاشمی نے مزید کہا کہ ملک بھر میں منی ٹیک سٹی بنائی جائیں گی، وزیر اعظم کا وژن ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھتا پاکستان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں