لاہور : باکسر عامر خان کی ذاتی زندگی میں آیا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، اہلیہ فریال مخدوم نے سسرالیوں کو کہہ دیا میاں کا ساتھ مرتے دم تک نبھاؤں گی۔
باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سسرال والوں کو صاف صاف کہہ دیا کہ میاں کا ساتھ مرتے دم تک نبھاؤں گی، کوئی چاہے کچھ بھی کر لے
فریال کا کہنا تھا کہ عامرخان کے والد سجاد خان نے کہا تھا کہ صورتحال اس طرف جا رہی ہے کہ دونوں کی طلاق ہوسکتی ہے، ہم ایک دوسرے کو طلاق دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔
اس سے قبل فریال مخدوم نے دیور پر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہارون نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی کہ فریال کی شکل اصل حالت میں نہیں اور اس نے سرجری کررکھی ہے، میری شکل کو مائیکل جیکسن کی شکل سے ملایا۔
مزید پڑھیں : عامر کے اہل خانہ مجھے مائیکل جیکسن کہتے تھے، اہلیہ
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ سسرال والے مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکارتے تھے جبکہ عامر کی والدہ مجھے اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں، گھر کی باتیں باہر لانا میری عادت نہیں مگر مجبوری کی حالت میں یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ عامر کے گھر والوں نے میرے ساتھ ہتھک آمیز رویہ رکھا۔
انہوں نے کہا کہ ’’جب عامر کے گھر والے رشتے کے لیے آئے تھے تو اُس وقت میں آدھی آستین کے کپڑوں میں تھیں اُس وقت انہوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا مگر بعد میں مجھ پر شراب نوشی سمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ میں جو بھی کروں مگر اپنے مذہب کا بہت زیادہ احترام کرتی ہوں۔
دوسری جانب برطانوی اخبار کے مطابق باکسر عامر خان کی اہلیہ کی سوشل میڈیا پر ڈالی گئی تصویر سسرالیوں سے جھگڑے کا سبب بنی۔
مزید پڑھیں : جھگڑاختم کریں ایسانہ ہو والدین بیٹا اور اہلیہ شوہر کھو دے، باکسر عامرخان
یاد رہے باکسر عام خان نے اہلیہ اور گھر والوں کو خبردار کر دیا کہ جھگڑا ختم کریں نہیں تو شوہر اور بیٹے کو کھو دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی زوجہ کے بیانات پر معذرت خواہ ہوں، وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتے، یہ کوئی ریلیٹی شو نہیں ،میرا خاندان اور اہلیہ میرا نام بدنام کررہے ہیں، میری بیوی میری بیوی اورمیرے والدین میرے والدین ہیں، جو بھی غلط فہمیاں ہوئیں انہیں نجی رکھا جانا چاہیے تھا۔