پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

محمد عامر بھی عماد اور سرفراز کے حق میں بول پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے قومی ٹیم ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور سرفراز احمد کی جگہ بنتی تھی۔

محمد عامر نے کہا کہ میرے خیال میں زمان خان اور ابرار احمد کو بھی ریزرو کے بجائے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ابرار اسپننگ کنڈیشنز میں کارآمد ثابت ہوتے، زمان خان بھی سنسنی خیز مقابلوں میں اچھی بولنگ کرتے ہیں جو انہوں نے پی ایس ایل کے دوران بھی دکھایا۔

محمد عامر نے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران بھی زمان خان نے ڈیبیو میچ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان کو میچ میں واپس لائے۔

قبل ازیں محمد عامر نے ورلڈکپ کیلئے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور پاکستان مضبوط امیدوار قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف حیدرآباد میں کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں