تازہ ترین

چوہدری پرویزالٰہی کوگرفتار کرلیا گیا

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کےصدرپرویزالٰہی...

بھارتی خفیہ ایجنسی را، بھارتی میڈیا اور بلوچ دہشت گردوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد : بلوچستان سے متعلق عالمی پراپیگنڈے کیلئے...

امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کو بائیک پر سفر کرنا مہنگا پڑ گیا

ممبئی: بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور اداکارہ انوشکا شرما کو موٹر سائیکل پر سواری کرنا مہنگا پڑ گیا۔ دونوں کے خلاف پولیس کی جانب سے کارروائی کی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کی موٹر سائیکل پر سفر کرنے کی تصاویر ہوئیں تو سوشل میڈیا پر صارفین میں بحث چھڑ گئی۔

کئی صارفین نے نشاندہی کی کہ دونوں بالی وڈ اسٹار نے بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سفر کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کو اس خلاف ورزی پر کارروائی کرنی چاہیے۔

اس صارف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ممبئی پولیس کو مینشن کرتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی تو پولیس نے اپنے جواب میں بتایا کہ ان تصاویر کو ٹریفک برانچ کے ساتھ شیئر کر دیا ہے۔

امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کو بائیک پر سفر کرنا مہنگا پڑ گیا

امیتابھ بچن نے انسٹاگرام سے بائیک پر سفر کرنے کی تصویر شیئر کی اور رائیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ لفٹ دینے کیلیے شکر گزار ہوں لیکن میں آپ کو نہیں جانتا، آپ نے میری بات سنی اور مجھے ٹریفک سے بچا کر اپنی منزل تک پہنچا دیا۔

امیتابھ بچن اور انوشکا شرما کو بائیک پر سفر کرنا مہنگا پڑ گیا

تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انوشکا شرما بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل پر کیوں سوار ہوئیں اور کہاں جا رہی تھیں۔ ممبئی پولیس کی جانب سے دونوں بالی وڈ ستاروں کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

Comments