جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

امیتابھ بچن نے ٹوٹے کندھے کے ساتھ کس فلم میں کام کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کوحالیہ برسوں میں مختلف مبصرین کی جانب سے صدی کا بہترین اداکار قرار دیا جاچکا ہے، بگ بی کو فلموں میں کام کرتے ہوئے 5 دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، اس دوران انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔

انہیں بھارتی فلموں کی سب سے اہم شخصیت بھی کہا جاتا ہے، اگرچہ ان کی زندگی پر بہت کچھ لکھا جاچکا ہے اور ان کی زندگی کا ہر لمحہ کسی نہ کسی جگہ تحریری شکل میں موجود ہے لیکن اس کے باوجود بہت سی ایسی باتیں ہیں جنہیں شاید بہت کم لوگ جانتے ہوں۔

بگ بی کے فلموں میں ان کے کئی ڈائیلاگ ایسے ہیں جو آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں ہے جب بھی مِمکری کرنے والے آرٹسٹ امیتابھ کی نقل کرتے ہیں تو وہ ان فلموں کے ڈائیلاگ ضرور بولتے ہیں۔

ان میں سے ایک فلم ‘اگنی پتھ’ ہے جو 1990 میں ریلیز ہوئی تھی اور فلاپ ثابت ہوئی تھی اس کے باوجود ان کے ڈائیلاگ اور امیتابھ کے انداز کو لوگوں نے بہت پسند کیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vyjayanthi Movies (@vyjayanthimovies)

امیتابھ بچن کی فلم اگنی پتھ کا مشہور ڈائیلاگ’پورا نام… وِجے دِیناناتھ چوہان‘ تھا، ساتھ ہی فلم میں ایک بات جو نوٹ کرنے والی تھی وہ یہ کہ بگ بی فلم میں کمر پر ہاتھ رکھے ہوئے نظر آئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اس فلم میں کمر میں ہاتھ رکھنے کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے جس کے بارے میں خود امیتابھ بچن نے اپنے رئیلٹی شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘میں بتایا تھا۔

 امیتابھ بچن نے کہا کہ میں آپ کو ایک راز بتانا چاہتا ہوں، اس فلم میں پیچھے ہاتھ رکھنے کا راز ہے، میرا جو بایاں کندھا ہے وہ اس وقت ٹوٹا ہوا ہے اور لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ میرا اسٹائل ہے کہ میں ایسے چلتا ہوں۔

امیتابھ بچن نے کہا کہ یہ اسٹائل نہیں ہے بھئی میرا کندھا ٹوٹا ہوا ہے اس لئے جھکا رہتا تھا، اسے سیدھا رکھنے کے لیے میں ایسے ہاتھ رکھ لیتا ہوں تو یہ سیدھا ہو جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں