منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

امیتابھ بچن کو گرفتار کر لیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: حال ہی میں سڑک پر اجنبی شخص سے لفٹ لینے کی وجہ سے سرخیوں میں آنے والے بالی وڈ کے سہنشاہ امیتابھ بچن کو گرفتار کر لیا گیا۔

کچھ روز قبل میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ایک اجنبی شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر سواری کرتے ہوئے نظر آئے۔

اس دوران ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ یہاں تک کہ ایک ٹوئٹر صارف نے ممبئی ٹریفک پولیس کی اس جانب توجہ دلائی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

آج امیتابھ بچن نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں پولیس موبائل کے ساتھ سر جھکائے کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’میں گرفتار ہوگیا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

فلم نگری کے شہنشاہ کی تصویر پر مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے:

’ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہے سر‘

’ڈان، ڈان، ڈان۔۔۔ جس کا انتظار 11 ملکوں کی پولیس کر رہی ہے۔ اسے پکڑنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے‘

’ہاں، آپ نے ہمیں 5 دہائیوں سے اپنی محبت میں گرفتار کر رکھا ہے‘

’آپ کو کوئی گرفتار نہیں کر سکتا، لیکن آپ کا (SWAG) شاندار ہے‘

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی جس میں انہیں بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ وہ کہاں جا رہی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں