ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

امیتابھ نے کون بنے گا کروڑ پتی کے دوران بچی کے جوتے کے فیتے باندھ کر دل جیت لیے

اشتہار

حیرت انگیز

مقبول شو کون بنے گا کروڑ پتی 16 کے میزبان میگا اسٹار امیتابھ بچن نے بیچ شو کے دوران بچی کی مدد کرکے سب کے دل جیت لیے۔

چینل نے اس شو کی کلپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں امیتابھ بچن شو کے دوران ہاٹ سیٹ پر بیٹھی بچی کے جوتے کے تسمے باندھتے ہیں جس سے نہ صرف وہاں موجود ناظرین حیران ہوتے ہیں بلکہ بگ بی کے اس عمل کی داد دیے بنا بھی نہیں رہ سکتے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چھوٹی سی لڑکی اپنے جوتے کے فیتے باندھنے کی کوشش کررہی ہے، اتنے میں امیتابھ بچی کے قریب جاتے ہیں اور پوچھتے ہیں فیتے کھل گئے؟

وہ بچی سے کہتے ہیں کہ ہم باندھ دیں، تو بچی ایک مسکراہٹ کے ساتھ کہتی ہے کہ ہاں چلے گا، امیتابھ ان کے قریب آتے ہیں تو بچی اپنے جوتے کے فیتے مزید کھول دیتی ہے۔

بالی ووڈ اداکار پوچھتے ہیں کہ فیتے بندھے تھے تو پھر سے کویں کھل دیے، جس پر بچی اشارہ کرتی ہے کہ آپ باندھ دیں۔

امیتابھ بچن کی جانب سے جوتے کے فیتے باندھنے کے بعد بچی کہتی ہے کہ اب یہ کبھی نہیں کھلے گا، یہ چلے گا جبکہ اداکار کہتے ہیں کہ اس میں پہلے سے گرہ تھی میں نے اوپر اوپر سے ایسے ہی باندھ دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں