کراچی: اے آر وائی کے پروگرام شانِ افطار میں شہید امجد صابری اور جنید جمشید کے صاحبزادوں نے خوبصورت نعتیہ کلام پیش کیے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی کے پروگرام شانِ افطار کے پہلے پروگرام میں میزبان صنم بلوچ نے گزشتہ سال ہم سے بچھڑنے والی اہم شخصیات جنید جمشید اور شہید امجد صابری کے اہل خانہ کو مدعو کیا۔
ویڈیو دیکھیں
اس موقع پر میزبان صنم بلوچ کی درخواست پر شہید امجد صابری کے صاحبزادے نے بابا کا کلام پیش کیا اور جنید جمشید کے صاحبزادوں نے اپنے والد کا ’میرا دل بدل دے‘ کلام پیش کیا۔
ویڈیو دیکھیں
پروگرام میں دونوں شخصیات کے اہل خانہ نے شرکت کی اور اے آر وائی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا بھی کیا۔
یاد رہے امجد صابری کو گزشتہ رمضان کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے قریب نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے مسلح حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگئے تھے جبکہ جنید جمشید پی آئی اے کے اُس بدقسمت طیارے میں موجود تھے جو چترال کے قریب گر کر تباہ ہوا تھا۔