تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

آمنہ الیاس بھی کورونا میں مبتلا

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے دی۔

آمنہ الیاس نے لکھا کہ ’ان کا کووڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میں ان تمام لوگوں سے گزارش کرتی ہوں کہ جو گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مجھ سے ملے ہیں وہ بھی ٹیسٹ کروالیں۔

اداکارہ کے لیے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے جلد صحت یابی کی دعا کی جارہی ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل متعدد شوبز فنکار ماہرہ خان، عثمان مختار، علیزے گبول ودیگر کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے پیش نظر این سی او سی نے شدید متاثرہ علاقوں میں سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 8.4فیصد رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -