تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا یمن میں تمام گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ

لندن : انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے اور جبری طور پر روپوش کر دیے جانے والوں کے انجام کا انکشاف کیا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمنسٹی کی جانب سے یہ مطالبہ حال ہی میں قیدیوں اور مغویوں سے متعلق کیس کھولے جانے کے پس منظر میں سامنے آیا ۔ ان قیدیوں کی رہائی کے تبادلے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا اور حوثی ملیشیا نے اسے سیاسی فائدہ اٹھانے کی غرض سے ایک علاحدہ معاملہ بنا دیا۔

گرفتار شدگان کی رہائی کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب متاثرین کے گھر والوں اور یمن میں انسانی حقوق کی مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اپیل کی جا رہی ہے کہ کئی برسوں سے جیل میں سڑنے والے ہزاروں گرفتار شدگان کی رہائی کے واسطے حوثی ملیشیا پر مزید دبا ﺅڈالا جائے۔

دوسری جانب لاپتہ افراد کی ماں کی انجمن کے مطابق حوثی ملیشیا نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں شہریوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ مزید یہ کہ مغوی شہریوں کو حوثیوں کی جیلوں میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انجمن نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ حوثی ملیشیا کی جیلوں میں قید مغوی شہریوں کے اہل خانہ کو مالی اور نفسیاتی بلیک میلنگ کا سامنا ہے۔

بیان کے مطابق تقریبا 189 مغوی شہریوں کو حوثی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا جو گذشتہ برس لڑائی کے مختلف محاذوں پر پکڑے گئے تھے۔ حالات کے پیش نظر رہائی پانے والے شہری حوثی ملیشیا کے زیر قبضہ علاقوں سے باہر اپنے گھر والوں سے دور چلے جانے پر مجبور ہوتے ہیں تا کہ دوبارہ اغوا نہ کر لیے جائیں۔

Comments

- Advertisement -