ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان: موبائل اور انٹرنیٹ کی بندش پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی عام انتخابات میں ملک میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ موبائل، انٹرنیٹ سروس معطلی کا فیصلہ آزادی اظہار کے حقوق پر حملہ ہے، انٹرنیٹ تک رسائی پر پابندیاں فوری ختم کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیٹ ورک بند نہ ہوتے تو صرف آج یعنی الیکشن والے دن 2 کروڑ سے زائد ووٹرزکو معلومات دی جاتیں۔ تاہم 8 فروری کو ملک بھر میں لوگوں کو نیٹ ورک کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

- Advertisement -

موبائل سروس بند ہونے سے پہلے 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سے معلومات حاصل کیں۔ صرف گزشتہ روز 80 لاکھ سے زائد ووٹرز کو تفصیلات دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ عام انتخابات کے پول ڈے پر 2 کروڑ ووٹرز نے 8300 سرروس سے استفادہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ایک پولنگ اسٹیشن کے دورے کے موقع پر نگراں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش پر سوال کیا گیا تھا۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کے سوال پر نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ دیکھیں مجھے نہیں پتا لوگوں کو کیا مشکلات ہیں، لیکن آپ جانتے ہیں ملک میں دہشت گردی کی لہر ہے۔

یاد رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں سے اطلاعات موصول ہوئیں کہ چھ گھنٹے گزرنے کے باوجود پولنگ کا عمل شروع نہیں ہو سکا تھا موبائل اور نیٹ کی بندش کی وجہ سے صورت حال سے آگاہی بھی ممکن نہیں ہو پا رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں