تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری پر اظہار تشویش

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سینیئر صحافی عمران ریاض خان کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکام مخالفت میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سزا دینا بند کیا جائے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سینیئر صحافی اور تجزیہ کار عمران ریاض خان کی گرفتاری پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتے میں متعدد صحافی لاپتہ کردیے گئے ہیں، حکام مخالفت میں اٹھائی جانے والی آوازوں کو سزا دینا بند کیا جائے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو فرائض کی انجام دہی میں سیاسی بنیادوں پر الزامات کا سامنا کرنا پڑا، محض فرائض کی انجام دہی کے دوران صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صحافت کوئی جرم نہیں ہے اس لیے صحافیوں سے بدسلوکی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ سینیئر صحافی عمران ریاض خان کو گزشتہ شب اٹک پولیس نے اسلام آباد ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کی گرفتاری کے وقت 15 ایس ایچ اوز موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی عمران ریاض کی گرفتاری، کیس کا فیصلہ محفوظ

عمران ریاض خان کو درخواست ضمانت کے لئے آج صبح اٹک کی مقامی عدالت میں مجسٹریٹ یاسر نواز کے روبرو پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے سرکاری وکیل اور عمران ریاض کے وکیل کی جانب سے دئیے گئے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Comments

- Advertisement -