بھارتی اداکارہ سیف علی خان کی سابقہ اہلیہ اور سارہ علی خان کی والدہ امریتا سنگھ نے ممبئی میں دو کار پارکنگ والا 2,260 مربع فٹ کا مہنگا ترین لگژری اپارٹمنٹ خرید لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار امریتا سنگھ، سارہ علی خان کی والدہ نے ممبئی 18 کروڑ میں ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلیٹ کا لین دین 14 فروری 2025 کو ہوا تھا، اور 90 لاکھ کی اسٹامپ ڈیوٹی اور 30,000 کی رجسٹریشن فیس ادا کی گئی تھی۔ دستاویزات کے مطابق اپارٹمنٹ میں دو پارکنگ کی جگہیں ہیں۔
بالی ووڈ کے ستارے، پروڈیوسرز، اور ہدایت کار جوہو میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس کے مرکزی مقام اور گورگاؤں، کھار، باندرہ اور اندھیری سے قریب ہے، جہاں زیادہ تر اسٹوڈیوز واقع ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی قریب میں، بالی ووڈ اداکار ورون دھون اور ان کے خاندان نے جنوری 2025 میں ممبئی کے جوہو علاقے میں 86.92 کروڑ روپے کے دو لگژری اپارٹمنٹس خریدے ہیں۔
واضح رہے کہ بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان اور اداکارہ امریتا کی شادی 13 سال تک قائم رہی اور پھر جوڑے میں 2004 میں طلاق ہوگئی تھی۔
سیف علی خان اور امریتا کی شادی شدہ زندگی میں ایک ایسا وقت بھی آیا تھا جب اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں کھلا دی تھیں۔
فلم ساز سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سیف علی خان فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ فلم میں کرشمہ کپور، سلمان خان، سونالی بیندرے، موہنیش بہل اور تبو نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
ایک انٹرویو میں سورج برجاتیا نے انکشاف کیا کہ سیف علی خان سیٹ پر اپنے ہوش و حواس میں نہیں رہے تھے، رات میں نیند نہ کرنے کی وجہ سے اداکار کو بہت سے سینز کو بار بار فلمایا گیا۔
سورج برجاتیا کے مطابق شوٹنگ کے دوران سیف علی خان کی ذاتی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے اس لیے وہ ہر وقت پریشان رہتے تھے، گانے ’سنو جی دلہن‘ کی شوٹنگ کے دوران سیف علی خان بہت سے ری ٹیک لے رہے تھے، رات بھر انہیں نیند نہیں آتی تھی۔
کیا کرینہ کپور نے ساجد علی خان سے شادی کرلی؟
انہوں نے بتایا کہ میں نے امریتا کو مشورہ دیا کہ وہ انہیں نیند کی گولیاں دے تاکہ وہ آرام کر سکیں، اداکارہ نے سابق شوہر کو ان کی اجازت کے بغیر نیند کی گولیاں دیں، اگلے دن ان کے بہت سے سینز ترتیب دیے گئے، ہر کوئی حیران رہ گیا کیونکہ انہوں نے بہت اچھا شاٹ دیا تھا۔
فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کے بارے میں بات کی جائے تو اس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کی تھی اور سنیما کی مشہور فلموں میں سے ایک بن گئی تھی۔