تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

وہ درگاہ جہاں‌ انسانوں کو بچھو نہیں‌ کاٹتے

لکھنو : بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ایسی درگاہ موجود ہے جہاں بچھو پائے جاتے ہیں لیکن یہ بچھو کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ریاست اتر پردیش کے شہر امروہہ میں ایک بزرگ کا مزار واقع ہے جہاں برسوں سے دنیا کے سب سے زہریلے بچھو موجود ہیں لیکن اس کے باوجود تمام مذاہب کے زائرین کا تانتا وہاں بندھا رہتا ہے۔

امروہہ میں واقع درگاہ پوری ریاست اتر پردیش اور اترکھنڈ میں بچھو والی درگاہ کے نام سے مشہور ہے، اس درگاہ پر ہر مذہب کے لوگ اپنی مرادیں لے کر آتے ہیں اور دعائیں اور منتیں مانگتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس درگاہ کی خاص بات یہ ہے کے بابا شاہ ولایت کی درگاہ پر رہنے والے بچھو انسانوں کو نہیں کاٹتے نہ ہی انسان ان بچھوں کو مارتے ہیں۔


درگاہ پر آنے والے زائرین بچھووں کو اپنے ہاتھ میں لے کر بہت ہی نزدیک سے ان کو دیکھتے ہیں، یہاں سب سے زہریلا کہا جانے والا بچھو ہاتھ میں لیے جانے کے بعد بھی ڈنک نہیں مارتا۔

درگاہ کے خادم حسن عابدی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بابا شاہ ولایت کی درگاہ پر پچھلے آٹھ برس سے دیکھ بھال میں مصروف ہیں اور ان 8 آٹھ برسوں میں یہ معجزہ کئی مرتبہ دیکھ چکے ہیں کہ لوگ آتے ہیں اور اپنے ہاتھوں پر بچھو بٹھاتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -