تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

گیارہ سالہ لڑکی پر اسرار بیماری میں مبتلا

لندن: برطانیہ میں گیارہ سالہ لڑکی پر اسرار بیماری میں مبتلا ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گیارہ سالہ اولیویا جب چار سال کی تھی تو اس کی اسکن پر غیر معمولی تبدیلیاں ہونے شروع ہوئیں، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جینیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بچی زیروڈرما پگمنٹوسم نامی بیماری کا شکار ہوئی، اس بیماری کے باعث سورج کی شعاعوں سے الرجی ہوجاتی ہے، اسی لئے جب اولیویا گھر سے باہر جاتی ہے تو اسے سر سے پیر تک خود کو ڈھانپنا پڑتا ہے۔

https://youtu.be/LbrVusCiHtE

اولیویا نے برطانیہ کے ایک رائلٹی شو میں شرکت کی، جس میں اولیویا کا کہنا تھا کہ میں دھوپ میں نکلنے کے باعث الرجی کا شکار ہوجاتی ہوں، میری جلد کو الٹرا وائلٹ شعاعوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

گیارہ سالہ لڑکی نے اہم انکشاف کیا کہ چار سال کی عمر میں پہلی بار جلد کے کینسر کا سامنا کیا تھا، اور اب تک پچاس سے زائد جلد کے کینسر کا مقابلہ کرچکی ہوں، اس سے مقابلے کے لئے میرے پاس ایکس پی شیلڈ ہے، جو مجھے اس بیماری سے زیادہ متاثر نہیں ہونے دیتی، یہ بر طانیہ میں صرف سو لوگوں کے پاس ہے۔

پر اسرار بیماری کاشکار لڑکی نے بتایا کہ وہ اس بیماری کی تشخیص کے لئے ہارلے اسٹریٹ کلینک میں واقع ڈرماٹولوجیکل سرجن ڈاکٹر ایما کریٹورن سے اپنا علاج کرارہی ہیں، ڈاکٹرز کو چیک اپ کے لئے ہر چند ماہ بعد اسے بھائی اور خاندان کے ساتھ یہاں آنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پُراسرار بیماری میں مبتلا بچہ، جس کا ہر گزرتا دن سال کے برابر ہے

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ جب الٹرا وائلٹ شعاعیں اولیویا کی جلد کو چھوتی ہیں تو اس کےمدافعتی نظام میں وہ صلاحیت ہے کہ وہ اس صورت حال کو بہتر کرسکے مگر اس کے ڈی این اے میں مسائل ہونے کے باعث وہ مکمل طور پر ٹھیک نہیں ہوسکتی، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ اولیویا کے پورے جسم میں متعدد ٹیومر بڑھ چکے ہیں جبکہ اس کی چودہ بار سرجری بھی ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -