جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

اسلام آباد میں بھٹہ مالکان کے لیے جبری مشقت نہ لینے کا بیان حلفی لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت عالیہ نے بھٹہ مالکان کے لیے بچوں سے جبری مشقت نہ لینے کا بیان حلفی لازمی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اظہر من اللہ نے بھٹوں میں جبری مشقت سے متعلق کیس کی سماعت کی،چیف کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں قائم کئے گئے کمیشن نے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔

عدالت عالیہ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بھٹہ مالکان کے لیے جبری مشقت نہ لینے کا بیان حلفی لازمی قرار دیا گیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

- Advertisement -

جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ چیف کمشنر رپورٹ کی بنا پر درخواست نمٹا رہے ہیں، جبری مشقت کی شکایت موصول ہوئی تو پٹیشن بحال ہو جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں کہا کہ کیس میں تین وکلا عدنان حیدر رندھاوا ، عمر اعجاز گیلانی اور دانیال حسن عدالتی معاون مقرر تھے، عدالتی معاونین نے بھر پور کردار کیا اس کو سراہتے ہیں۔

عدالتی معاون عدنان حیدر نے کہا کہ چیف کمشنر نے رپورٹ میں بیان حلفی لازمی قرار دینے کی بات کی، چیف کمشنر کی ریورٹ میں ہےکہ قانون سازی کی جائے،ہم نے اور بھی کچھ تجاویز اپنی رپورٹ میں دی ہیں ان کو بھی عدالت دیکھے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اب یہ کہتے ہیں کہ جبری مشقت ختم ہوگئی مزید کیس زیر التوا رکھنے کا فائدہ نہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اب تو یہ ایگزیکٹو کا کام ہے ان کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتے، یہ ضرور ہوگا کہ چیف کمشنر کی رپورٹ کورٹ آرڈر کاحصہ ہوگی، بعد ازاں اسلام آبادہائی کورٹ نے ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں