جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

اسکول سے گھر جانے والی بچی کو اغوا کرنے کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں 12 سالہ طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بچی کے اغوا کی کوشش ناکام بنائی گئی۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اسکول سے گھر جانے والی 12 سالہ بچی کو اغوا کرنےکی کوشش کی جارہی تھی کہ مشکوک جان کر مکینوں نے ملزم کو پکڑ لیا۔

- Advertisement -

گھناؤنی حرکت پر شہری مشتعل ہوگئے اور ملزم کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر ملزم کو پکڑ کے تھانے لایا گیا ہے اور معاملے کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے بچی کے اہل خانہ کو بھی تھانے بلوایا ہے اور ملزم سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں