اشتہار

سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں منشیات اسمگل کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اے این ایف کی منشیات کے خلاف ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں اور کراچی میں سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات اور تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل روڈ پر ایک گاڑی سے 264 کلو منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر منشیات اسمگل کی جا رہی تھی۔

- Advertisement -

اے این ایف نے ایک اور کارروائی میں پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ ٹول پلازہ کے قریب کار اور پک اپ سے 52 کلو منشیات برآمد کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیے۔ منشیات کو گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا۔

راولپنڈی کار چوک پر ایک کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرکے اس کے پاس موجود 140 نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں جب کہ ملزم کی نشاندہی پر اس کے ساتھی کو بھی لاشاری گاؤں سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان منشیات بیچنے میں ملوث تھے۔

اے این ایف نے اولڈ چمن ایریا کے قریب کھائی میں چھپایا گیا 1846 لیٹر کیمیکل مواد بھی برآمد کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں