جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اماراتی اور اطالوی حکام کے مابین اہم معاہدے پر دستخط ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اماراتی اور اطالوی حکام نے سائنسی تحقیقی پروگراموں کو مشترکہ طور پر انجام دینے کےلیے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

عرب میڈیا کے مطابق اماراتی ریاست دبئی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اطالوی نیشنل کونسل فار ریسرچ کی صدر ماریہ چیارا کیروزا اور متحدہ عرب امارات کے انڈر سیکرٹری برائے معیشت عبداللہ الصالح نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے کا مقصد مشترکہ سائنسی تحقیقی پروگراموں (جن میں قابل تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، خوراک کی حفاظت، خلائی اور جدید زرعی ٹیکنالوجی شامل ہیں) کی حمایت کرنا ہے جو بہتر معیشت کو فروغ دے سکیں۔

اطالوی اور اماراتی حکام نے اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے فیکلٹی ممبران اور تعلیمی اداروں کے باہمی دوروں کا فروغ بھی بتایا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس تقریب میں امارات کے وزیر اقتصادیات عبداللہ بن طوق المری بھی موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں