اشتہار

وزیراعظم کا ایک اہم اختیار ختم

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر اعظم پاکستان کا ماہرین اور پروفیشلنز کی آسامیوں کی تخلیق کرنے کے اختیار کو ختم کر دیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اہم تعیناتیوں اور آسامیوں کی تخلیق کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور ان آسامیوں کی تخلیق کا وزیراعظم کا اختیار ختم کر دیا گیا ہے اور اب یہ اختیار وزرا، وزرائے مملکت، مشیروں سیکریٹریز کے حوالے کر دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کا ماہرین اور پروفیشنلز کی آسامیوں کی تخلیق کا اختیار ختم کرنے کی سفارشات کی وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کی اجازت سے منظوری دے دی اور سرکولیشن کے ذریعے ان سفارشات کو منظور کیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں ماہرین اور پروفیشنلز تعینات کرنے کا منصوبہ ہے اور اب ان آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مشاورت سے کی جائے گی جب کہ کنسلٹنٹس کی تعیناتیاں متعلقہ وزیر، وزیر مملکت یا مشیرکی منظوری سے ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق ریسرچ ایسوسی ایٹس، ینگ پروفیشنلز کی تعیناتی متعلقہ سیکرٹری کی منظوری سے ہو گی تاہم ٹیکنیکل ایڈوائزرز کی تعیناتی کے لیے وزیراعظم کی منظوری ضروری ہو گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تعیناتیوں کا عمل مسابقتی عمل اور اسپیشل سلیکشن بورڈ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں