تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاک ترک تعلقات میں اہم سنگ میل، طیب اردوان کا دوٹوک اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے لیے جنگی بحری جہاز کی تیاری کا افتتاح کر دیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق استنبول ڈارک یارڈ ہیڈکوارٹر میں میل گیم منصوبے کے تحت تیار کردہ 5ویں ایف 515 فری گیٹ کو سمندر میں اتارے جانے اور پاکستان میل گیم کور ویٹ منصوبے کے تحت تیسرے بحری جہاز کی تیاری کے آغاز کی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دو مشکل ترین خطوں میں آباد ہیں دونوں کو ایک طرح کے چینلجز کا سامنا ہے دنیا میں پاک ترک دوستی کی مثال دی جاتی ہے۔ مشکل حالات میں ایک دوسرے کےساتھ ہیں۔ ترکی ہر صورت پاکستان کی دفاعی ضروریات پوری کرے گا۔

طیب ایردوان نے کہا کہ ترکی قومی سلامتی کو ضمانت میں لینے اور اپنے دوستوں کے حقوق کا تحفظ کر سکنے کے لیے اپنی طاقت کو بلند ترین سطح پر برقرار رکھنے پر مجبور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی، اقتصادی اور سفارتی اعتبار سے طاقتور بننا ترکی کے لیے ترجیح سے ہٹ کر ایک مجبوری تھی کیونکہ دفاعی شعبے میں خودمختاری اور ٹیکنالوجی کے لحاظ سے خودکفیل نہ ہونے والی اقوام اپنے مستقبل کی جانب اعتماد کے ساتھ نہیں دیکھ سکتیں۔

Comments

- Advertisement -