تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

بھارت میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ ۔۔۔ کمزور دل افراد نہ پڑھیں

نئی دہلی: بھارت میں درندگی اور سفاکیت کی انتہا ہوگئی، ظالموں نے زندہ انسانوں کے بعد مردہ افراد کو بھی نہ بخشا، قبر کھود کر لڑکی کے ٹکڑے کیے اور اعضا ساتھ لے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع بانکا میں پیش آیا جہاں درندوں نے مردہ لڑکی کو قبر سے نکالا اور لاش کی بے حرمتی کرتے ہوئے جسم کے مختلف اعضا کاٹ کر اپنے ساتھ لے گئے، دل دہلا دینے والے واقعے نے علاقے میں خوف طاری کردیا۔

رپورٹ کے مطابق قبر کے باہر لڑکی کے جسم کی باقیات ملیں جہاں سر، ہاتھ، پاؤں اور دل سمیت دیگر اعضا غائب تھے، اہل خانہ نے لاش کو دوبارہ دفنا دیا۔ 16 سالہ عابدہ نامی لڑکی کا انتقال یکم جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا، پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ کسی جانور نے یہ حرکت کی ہوگی لیکن ایسی صورت میں جسم پر کہیں دانت یا پنجوں کے کاٹے کے نشانات نہیں تھے، بظاہر کسی نے تیز دھار آنے سے لڑکی کی لاش کو کاٹا۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور لوگ خوف کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -