اشتہار

امارات میں بیوی کو بھیجا گیا ایک ’’ایس ایم ایس‘‘ شوہر کو ہزاروں درہم کا پڑا!

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں شوہر کو اپنی ہی اہلیہ کو موبائل فون پر ایس ایم ایس بھیجنا مہنگا پڑ گیا اور عدالت نے اس پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے علاقے راس الخیمہ میں شوہر نے اپنی بیوی کو موبائل فون پر ایس ایم ایس بھیجا جو اس کو اتنا مہنگا پڑا کہ بیوی عدالت پہنچ گئی اور عدالت نے اس پر ہزاروں درہم جرمانہ عائد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق خلیجی شوہر نے گزشتہ دنوں اپنی بیوی کو ایک ایس ایم ایس کیا تھا جس کو پڑھتے ہی اس کی بیوی نے راس الخیمہ کی پرائمری کورٹ سے رجوع کرلیا۔

- Advertisement -

خاتون نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے اسے نامناسب الفاظ سے مخاطب کیا اور توہین آمیز جملے پر مشتمل ایس ایم ایس بھیجا اسے انصاف دلایا جائے۔ جس پر عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے شوہر پر 3 ہزار درہم جرمانے کا فیصلہ سنایا جس کی توثیق اپیل کورٹ نے بھی کردی۔

تاہم شوہر کے رویے پر غصہ خاتون نے اسی پر بس نہیں کیا بلکہ سول کورٹ میں شوہر کے خلاف ہرجانے کا ایک اور مقدمہ دائر کر دیا جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے بدکلامی سے اسے مالی اور ذہنی نقصان پہنچایا لہذا عدالت اسے 10 ہزار درہم دلا کر اس کی تلافی کی جائے۔ ساتھ ہی مدعیہ نے عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ ادائیگی کی تاریخ سے 9 فیصد منافع اور عدالتی اخراجات کے ساتھ وکیل کی فیس بھی دلائی جائے۔

شوہر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے جو کچھ کہا اس کی ذمہ دار اس کی اہلیہ ہے۔ اس کی اشتعال انگیزی پرایس ایم ایس بھیجا تاہم اسے اس کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم سول کورٹ نے شوہر کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے خاتون کے حق میں فیصلہ دے دیا اور شوہر کو حکم دیا کہ وہ اپنی اہلیہ کو مالی اور ذہنی نقصان پہنچانے پر 5 ہزار درہم، ادائیگی کی تاریخ سے 6 فیصد منافع، عدالتی فیس اور اخراجات ادا کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں