ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مری میں نامعلوم شخص کا خاتون پر کلہاڑی سے حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: مری میں ایک نامعلوم شخص نے خاتون پر کلہاڑی سے حملہ کر کے انہیں شدید زخمی کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ مری کے علاقے کھجوٹ میں پیش آیا ہے، خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کچھ ماہ قبل پنجاب کے نواحی گاؤں میں ناخلف بیٹے نے سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سگے باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: مسجد میں کلہاڑی سے حملہ، متعدد نمازی زخمی

سفاک بیٹے نے بوڑھے باپ کو کلہاڑی کے پے در پے وار سے قتل کیا اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ مقتول کی شناخت 70 سالہ صابر علی کے نام سے ہوئی تھی۔

پنجاب میں سفاکیت و درندگی کے ایسے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں