ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

رنگت معنی نہیں رکھتی شوہر فٹ ہونا چاہیے، انعم تنویر

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ انعم تنویر نے ہونے والے شوہر کی خصوصیات بتادیں۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکارہ انعم تنویر نے شادی سے متعلق سوال کا جواب دے دیا۔

انعم تنویر نے کہا کہ ایسے شخص سے شادی کروں گی جو مجھے اداکاری کرنے دے۔

میزبان نے پوچھا کہ شوہر امیر ہونا چاہیے؟ اداکارہ نے کہا کہ پیسوں کے بغیر اس ملک میں گزارا ہے۔‘ ایاز سموں نے کہا کہ پیسوں کے بغیر تو کسی ملک میں بھی گزارا نہیں ہے۔‘

جس پر انعم تنویر نے کہا کہ ’یہاں تو ٹیکسز کم ہیں دوسرے ممالک میں 40 فیصد تک ٹیکس ہیں۔‘

اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے خوبصورتی معنی نہیں رکھتی، شوہر فٹ ہونا چاہیے موٹا نہ ہو، مجھے اچھا لگتا ہے جو لوگ جم جاتے ہیں اور خود کو فٹ رکھتے ہیں۔

انعم تنویر نے کہا کہ میرے لیے رنگت معنی نہیں رکھتی لیکن شوہر میرے ساتھ چلتے ہوئے اچھا لگنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انسان بھی اچھا ہونا چاہیے جسے دوسروں کا احساس ہو، پیار کرنے والا ہونا چاہیے اور مجھے اداکاری بھی کرنے سے نہ روکے۔

کام کے محاذ پر انعم تنویر نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’عداوت‘ میں مختصر کردار ادا کیا جبکہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں فاطمہ آفندی، شازیل شوکت، سعد قریشی اور سید جبران شامل ہیں۔

اداکارہ اس سے قبل ڈرامہ سیریل ’تیرے بنا میں نہیں‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں