بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

’کال می بائی‘: عرش سے فرش پر آنے کی کہانی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کی ویب سیریز ’کال می بائی‘ 6 ستمبر کو ایمیزون پرائم پر ریلیز کی جائے گی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اننیا پانڈے کی نئی فلم کی ٹریلر ایمیزون پرائم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں۔

اننیا پانڈے کہتی ہیں کہ ’مجھے ’بائی‘ کہتے ہیں اور میں سونے کا چمچہ منہ میں لیے پیدا ہوئی۔

- Advertisement -

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ اننیا پانڈے کے پاس 7 لگژری، کار اور ایک ہیلی کاپٹر ہوتا ہے اور وہ عالیشان زندگی بسر کررہی ہوتی ہیں۔

بعد میں وہ عرش سے فرش پر آجاتی ہیں اور ان کی عیش و عشرت کی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔

اننیا پانڈے ممبئی پہنچتی ہیں جہاں انہیں ہوٹل میں صفائی کرنا پڑتی ہے، رکشے میں سفر کرنا پڑتا ہے اور وہ کہتی ہیں کہ سوشل جرنلزم کریں گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں اب پے درپے ویب سیریز بن رہی ہیں اور کامیاب بھی ہورہی ہیں جس کی مثال سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ہیرا منڈی ہے۔

فلم پنڈتوں کا خیال ہے کہ جس بڑی تعداد میں ویب سیریز بنائی جا رہی ہیں وہ وقت آچکا ہے کہ سینیما گھروں کی روایتی رونقیں ماند پڑ چکی ہیں۔

انڈین فلمیں جنہیں پہلے ہی جنوبی ہند کی فلموں نے اپنی کہانی، ہدایت کاری، ایکشن، سرمایہ کاری، موسیقی اور اداکاری سے خطرے سے دوچار کر دیا ہے، وہ اب اپنے ہی ہوم گراؤنڈ پر ویب سیریز کے سامنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں