بالی ووڈ کے سینئر اداکار چنکی پانڈے کی صاحبزادی و اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتادیے۔
بالی ووڈ کے آئیفا ایوارڈ کی تقریب گزشتہ دنوں یو اے ای میں منعقد ہوئی جس میں نامور اداکاروں کی شرکت کی جبکہ رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے کئی ایوارڈ حاصل کیے۔
آئیفا ایوارڈ میں شاہ رخ خان کو بہترین اداکار اور رانی مکھرجی کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تاہم ایوارڈ تقریب میں شرکت کے موقع پر اداکارہ اننیا پانڈے سے پاکستانی اداکاروں سے متعلق سوال کیا گیا جس کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر وائرل ہورہا ہے۔
اننیا پانڈے سے سوال کیا گیا کہ ’آپ کے پسندیدہ پاکستانی اداکارہ اور اداکار کون ہیں؟
جواب میں اننیا نے کہا کہ پاکستان میں مجھے دو اداکار بہت پسند ہیں جن میں فواد خان اور ماہرہ خان شامل ہیں اور ان کی اسکرین جوڑی بہت اچھی ہے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا۔
فواد خان کی بات کریں تو وہ بھی بالی ووڈ کی کئی بھارتی اداکاروں سونم کپور، عالیہ بھٹ، سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔