ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اننیا پانڈے نے اداکارہ اپیکا پڈوکون کو گھر میں داخلے کی اجازت نہ دینے کی اصل وجہ بتا دی۔
دپیکا پڈوکون اور اننیا پانڈے نے پہلی بار ایک ہی فلم میں کام کیا۔ ان کی فلم ”گیرائیاں“ ریلیز ہو چکی ہے۔ اننیا پانڈے نے فلم کے پروموشنل ایونٹ متعدد سوالات کے جواب دیے۔
اداکارہ سے پوچھا گیا کہ انہوں نے دپیکا پڈوکون کو اپنے گھر میں داخلے سے کیوں روکا تو اس کے جواب میں اننیا پانڈے نے وجہ بتائی کہ میرے والد چنکی پانڈے گھر میں ہر وقت تولیہ لپیٹے گھومتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: دپیکا کس شخص کی زندگی پر مبنی فلم بنا رہی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا
پروموشنل ایونٹ میں دپیکا پڈوکون نے بھی اننیا پانڈے کے بارے دلچسپ معلومات بتائی۔ اداکارہ نے کہا کہ اننیا وہ اپنا کھانا کبھی کسی کو نہیں کھلاتی، جب اننیا نے بتایا کہ ان کے گھر پر رات کے کھانے میں قیمہ پاؤ ہے تو ہم نے خود ہی اننیا سے ان کے گھر کھانے پر آنے کے لیے کہا جس پر اننیا نے کہا کہ اگر آپ لوگ آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں لیکن گھر پر آپ لوگوں کے حساب سے پاؤ کم ہے۔
دپیکا پڈوکون نے کہا کہ پھر ہم لوگوں نے اپنے کھانے کے لیے 40 منٹ تک انتظار کیا لیکن اننیا آرام سے اپنا قیمہ پاؤ کھاتی رہی اور اس نے کسی کو بھی اپنے ساتھ کھانے کی دعوت نہیں دی۔