تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

انگلینڈ نے اہم فاسٹ بولر کو دوبارہ بلا لیا

تجربہ کار فاسٹ بولر اینڈرسن کو انگلینڈ نے ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے واپس بلا لیا ہے۔

انگلینڈ نے بدھ سے اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہونے والے آسٹریلیا کے خلاف ایشز کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے 40 سالہ جیمز اینڈرسن کو دوبارہ بلایا ہے۔

اینڈرسن، جن کے پاس اب تک کی سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں ہیں نے سیریز کے پہلے دو میچوں میں 226 رنز کے عوض صرف تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر تیسرے ٹیسٹ میں اینڈرسن کو ڈراپ کر کے مارک ووڈ اور کرس ووکس کو شامل کیا گیا تھا۔

ایشیز میں زخمی معین علی کی خاتون نے کیسے مدد کی؟

معین علی تیسرے نمبر پر بیٹنگ کریں گے جیسا کہ انہوں نے ہیڈنگلے میں دوسری اننگز میں کیا تھا جس سے ہیری بروک کو پانچویں نمبر پر برقرار رہنے دیا گیا۔

انگلینڈ کو 2015 کے بعد پہلی بار ایشز جیتنے کے لیے باقی دونوں ٹیسٹ جیتنے ہوں گے۔ آسٹریلیا کی ایک اور جیت سے مہمان ٹیم 2001 کے بعد پہلی بار انگلینڈ میں سیریز جیتتی نظر آئے گی۔

Comments

- Advertisement -