ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایشیز میں زخمی معین علی کی خاتون نے کیسے مدد کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

انگلینڈ کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایشز کے چوتھے میچ کے لیے اسپن بحران حل ہو گیا۔

اسپنر معین علی کا زخم ٹھیک ہو گیا اور اب وہ آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ وہ پرُامید ہیں کہ انہیں بقیہ دو میچز میں موقع دیا جائے گا۔

جو کام ڈاکٹر نہ کر سکے وہ ایک خاتون انگلش فین نےکر دیا۔ اسپنر معین علی کی اسپننگ فنگر شدید زخمی ہوئی جس کی وجہ سے وہ ایشیز کا تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیل سکے تھے۔

- Advertisement -

نیشنل ہیلتھ ورکر فین نے معین علی کو شہد کی جیل ٹیوب بھیجی جس سے نہ صرف معین کا زخم بھر گیا بلکہ جِلد بھی سخت ہو گئی۔

معین نے ای میل پر خاتون کا شکریہ ادا کیا اور اٹھارہ پاؤنڈ بھی بھیجےجو خاتون نےشکریہ کےساتھ واپس کر دیئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں