تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

سابق امریکی کک باکسر نے اسلام قبول کرلیا

سابق امریکی باکسر اینڈریو ٹیٹ نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا۔

اینڈریو ٹیٹ کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے ایتھلیٹ اور ایم ایم فائٹر ’ٹیم خان نے شیئر کیا ویڈیو میں انہیں نماز پڑھنا سکھایا جارہا ہے۔

اینڈریو کی زیر گردش پوسٹ میں قرآن کی ایک آیت بھی انگریزی میں شیئر کی گئی ہے۔

دوسری جانب اینڈریو کے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے ٹیم خان کا ایک طویل بیان  ان کے  سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا ہے۔

 پوسٹ میں اینڈریو ٹیٹ سے متعلق لکھا کہ میرے بھائی اینڈریو ایک مخلص انسان ہیں اور اسلام سے متاثر ہیں۔

ٹیم نے اینڈریو کی نماز پڑھنے کی  ویڈیو شیئر کرنے سے متعلق لکھا کہ اسے مثبت تاثر  کیلئے شیئر کیا گیا تھا، اس کے  کلمہ شہادت سے متعلق ہم نے فیصلہ  کیا کہ اسے کسی پوڈکاسٹ  پر شیئر نہیں کیا جائے گا کیوں کہ اس طرح  اس عمل کو لوگوں کی جانب سے جعلی یا پھر زبردستی تصور کیا جائے گا۔

سابق کک باکسر امریکی ریاست شکاگو میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم لوٹن میں حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -