ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

صارفین ہوشیار! اینڈرائیڈ کی گیارہ اپیلیکیشنز خطرناک قرار

اشتہار

حیرت انگیز

اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے موبائل فون استعمال کرنے والے صارفین کو ایک بار پھر سائبر ماہرین نے خبردار کردیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی نقص پر نظر رکھنے والے ماہرین نے ایک بار پھر اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کو خبردار کیا ہے کہ گیارہ مشہور ایپلیکیشن کا استعمال اُن کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ ان اپیلیکیشنز میں سیکیورٹی نقائص پائے گئے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ ہیکرز ان ایپس کے ذریعے کسی بھی صارف کے موبائل فون کو ہیک کرسکتے ہیں۔

چیک پوائنٹ کے تحقیقی ماہرین کے مطابق ہیکرز آپ کے موبائل فون میں استعمال ہونے والے تمام پاس ورڈز ان ایپس کی مدد سے حاصل کرسکتے ہیں جس کے بعد آپ اپنے اکاؤنٹ سے اختیار کھو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کے ایک ارب صارفین کے لیے انتہائی تشویشناک خبر

ماہرین کے مطابق ان ایپس میں ایک سسٹم ہے جسےCVE-2020-8913کہا جاتا ہے، چونکہ اس کو غیر معیاری طریقے سے تیار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کا ڈیٹا خطرے میں ہے۔

تحقیقی ماہرین کے مطابق ہیکرز ان ایپلیکیشن کی مدد سے نہ صرف اکاؤنٹس بلکہ میسجز، فون کے تمام ڈیٹا بمعہ تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

ماہرین کی نشاندہی کے بعد گوگل نے اپنی طرف سے ایسے اقدامات کیے جن کی مدد سے لاکھوں صارفین کو متاثر ہونے سے بروقت بچا لیا گیا ہے۔

خطرناک ایپس کے نام درج ذیل ہیں

وائبر – Viber

بکنگ – Booking

کسکو ٹیمز – Cisco Teams

ینگ پرو – Yang Pro

مووٹ- Moovit

گرینڈر – Grindr

اوکے کپیڈ – OKCupid

بمبل – Bumble

ایج – Edge

ایکس ریکارڈر – Xrecorder

پاؤر ڈائریکٹر – PowerDirector

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں