تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

اینڈائیڈ صارفین اس خطرناک ایپ کو فوری ڈیلیٹ کردیں، ماہرین کی وارننگ

برلن: جرمنی کے ٹیکنالوجی ماہر نے اینڈرائیڈ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ویڈیوایڈیٹنگ ایپ کو اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کردیں۔

دی مررکی رپورٹ کے مطابق  ’وی پی این پرو‘ کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین گوگل پلے اسٹور  پر موجود مشہور و معروف ویڈیو ایپ بہت زیادہ خطرناک ہے۔

ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ کسی بھی بڑی پریشانی سے بچنے کے لیے ’ویوا ویڈیو‘ (Viva Video) نامی ایپ کو جلد از جلد اپنے موبائل سے ان انسٹال کردیں۔

جرمن ماہرین کے مطابق یہ ایپ اسپائی ویئر رکھتی ہے،  جس کے ذریعے ہیکرز آپ کے موبائل فون تک نہ صرف رسائی حاصل کرسکتے ہیں بلکہ وہ آپ کا اہم ڈیٹا چرا کر آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیٹا ہیکنگ: 10 کروڑ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوفناک خبر

ماہرین کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ایپ کو 10 کروڑ سے زائد صارفین گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور وی پی این کے ریسرچر کا کہنا تھا کہ ’یہ ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ جب صارف ڈاؤن لوڈ کرلیتا ہے تو  کمپنی کو خود بہ خود اجازت مل جاتی ہے کہ وہ صارف کے موبائل تک رسائی حاصل کرلے‘۔

’ایپ ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد صارف کا جی پی ایس (لوکیشن، رابطہ نمبرز، میسجز، دیگر ایپلیکشنز) سارا ڈیٹا کمپنی کے پاس پہنچتا ہے جس کا کوئی کبھی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کی 9 خطرناک ایپس کو فوری ان انسٹال کردیں

اسے بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ کی وہ 21 ایپلیکیشنز جو بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

انہوں نے بتایا کہ ’سب سے خطرناک بات یہ ہے کہ صارف جب ایپ انسٹال کرتا ہے تو کمپنی اُس سے جی پی ایس تک رسائی کا اختیار بھی مانگتی ہے، اگر وہ اس کی اجازت نہ دے تو ایپ کو استعمال نہیں کرسکتا، ہمارے نزدیک کسی بھی کمپنی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ صارف کی نقل و حرکت پر نظر رکھے‘۔

Download VivaVideo: Free Video Editor APK for Android - free ...

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں